بھارت اور جنوبی افریقہ کی سیریز تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ

43

کیپ ٹاؤن: عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئندہ سیریز بغیر کراؤڈ کے کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ (سی ایس اے) کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے سبب ٹیسٹ اور ایک روزہ میچز کی سیریز میں شائقین کرکٹ کو ٹکٹ فروخت نہیں کئے جائیں گے اور دونوں سیریز خالی سٹیڈیمز میں کھیلی جائیں گی۔ 
کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کرکٹ کورونا کے پھیلاؤکا سبب نہ بنے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں 3 ٹیسٹ میچز اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا جبکہ بھارتی ٹیم کا دورہ 23 جنوری تک جاری رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.