لوئرمہمند بلدیاتی الیکشن میں ساس کی جیت، بہو ہار گئی

46

لوئر مہمند: خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، تاہم صوبے بھر میں جہاں بدنظمی اور خراب صورتحال کے واقعات رپورٹ ہوئے وہیں دلچسپ صورتحال بھی دیکھنے کو ملی۔

خیبرپختونخوا کے علاقے لوئرمہمند کے بلدیاتی انتخابات میں ساس نے میدان مار لیا جبکہ بہو کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کی امیدوار اور ساس دنیا بی بی نے جماعت اسلامی کی امیدوار کو شکست دی ۔ دنیا بی بی نے 402 ووٹ  حاصل کیے جبکہ ان کے مقابلے میں  جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار لال پری جانہ ن 401 ووٹ حاصل کر سکیں۔

دوسری طرف آزاد امیدواراور بہو رابعہ بی بی کو ویلج کونسل ترکزئی 2 میں ہار کا منہ دیکھنا پڑ گیا ، جہاں جے یو آئی کی خاتون امیدوار نے معرکہ مار لیا۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں بھی  بلدیاتی انتخابات  میں ایک  انوکھا معرکہ  رپورٹ ہوا تھا  جہاں ایک شخص کی دو بیویاں الیکشن کے میدان میں موجود تھیں۔اشفاق حسین نامی شخص  کی ایک بیوی نے  جنرل کونسلر اور دوسری بیوی نے خواتین کے لیے مختص نشست پر انتخاب میں حصہ لیا ۔ 

 

تبصرے بند ہیں.