دبئی حکام نے سینما گھروں میں سنسرشپ ختم کردی

63

دبئی :متحدہ عرب امارات میں حکومت نے سینما سینسر شپ ختم کردی ۔ سینما گھر وں میں ریٹنگ 21 پلس متعارف کرانے کے بعد انٹرنیشنل ورژن دکھایاجائے گا  ۔

تفصیلات کے مطابق یواے ای انتظامیہ نے سینماگھر وں میں سنسر شپ ختم کرکے 21 پلس ریٹنگ متعارف کرادی ہے ۔ جس کے بعد سینما گھروں میں 21 سال سے زائد عمرکے  افراد فلم کا انٹرنیشنل ورژن دیکھ سکیں گے۔

یواے ای حکام کا کہنا ہے کہ سینما گھروں میں داخلے کے موقع پر 21 سال عمر کی درجہ بندی پر سختی سے عمل کیا جائے گا  اور عمر کی تصدیق کے بعدہی  مخصوص فلموں میں 21 سال یا اس سے زائد عمر کے فلم بینوں کو اندر جانے کی اجازت دی جائے گی  ۔

https://twitter.com/uaemro/status/1472506173924462605?s=20
واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں عوام کیلئے فلم کا انٹرنیشنل ورژن سنیما گھروں میں سنسر کرکے پیش کیاجاتا تھا لیکن 21 ریٹنگ پلس کے بعد ان سینما گھر وں میں وہی ورژن پیش کیا جائے گا جو دنیا کے دیگر ملکوں میں دکھایا جاتا ہے  ۔

تبصرے بند ہیں.