اداکارہ ریما اور ان کے شوہر ڈاکٹر شہاب مرحوم کامیڈین عمر شریف کے گھر پہنچ گئے

48

کراچی: معروف اداکارہ ریما اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ مرحوم کامیڈین عمر شریف کے گھر پہنچ گئیں  ۔اداکارہ ریما نے عمر شریف کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔

اداکارہ ریما نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ مرحوم کامیڈین عمر شریف کے اہلخانہ سے تعزیت کی ۔ اداکارہ ریما اور ڈاکٹر طارق شہاب نے عمرشریف کی اہلیہ دیبا عمر  اور ان کے بیٹوں جواد اور فواد سے ملاقات کی ۔

ڈاکٹر طارق شہاب اور اداکارہ ریما نے عمرشریف کے لئے دعائے مغفرت بھی  کی ۔ اداکارہ ریما نے اس موقع پر عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے ملک ہماری انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھے اور ان کے کام کی وجہ سے آج بھی دنیا ان کو یاد کرتی ہے ۔

یاد رہے  کہ پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار عمرشریف رواں سال 2 اکتوبر  جرمنی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے ۔ عمر شریف کو علالت کے باعث امریکا منتقل کیا جارہا تھا جرمنی میں سٹاپ اوور کے دوران ان کی حالت بگڑگئی اور وہ جرمنی کے ہی ہسپتال میں دار فانی سے کوچ کرگئے ۔

واضح  رہے کہ عمر شریف کے علاج اور آپریشن کے لئے اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر شہاب نے امریکا میں جا رج واشگنٹن ہسپتال میں آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کررکھے تھے لیکن عمر شریف  جرمنی میں ہی انتقال کرگئے ۔

تبصرے بند ہیں.