مجھے سپر پاور نے کہا تھا آپ کو سب سے مضبوط صدر بنایا، آصف زرداری کا انکشاف

124

لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انہیں سپر پاور نے کہا تھا کہ آپ کو سب سے مضبوط صدر بنایا ہے،میں نے 3 ماہ بعد ساری پاور پارلیمنٹ کو دے دی ۔

 

چودھری طارق مسعود آرائیں کے ظہرانے میں سابق صدر، اور رکن قومی اسمبلی سمیت رکن صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے شرکت کی۔

 

آصف علی زرداری نے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسمبلی میں پہلے دن ہی کہہ دیا تھا یہ حکومت نہیں چلے گی لیکن فارمولا بنا بنا کر ملک کا بیڑا غرق کر رہے ہیں جبکہ جب بھی ملک پر مشکلات آئی پیپلز پارٹی نے ملک کا ساتھ دیا اور سپر پاور نے کہا تم سپر پاور ہو لیکن میں نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل سے ہم واقف ہیں اور ملک کے تمام مسائل پیپلز پارٹی ہی حاصل کر سکتی ہے جبکہ ڈالر 180 کا ہو گیا ہے تاہم جتنے ہمارے قرضے تھے اس حکومت میں ڈبل ہو گئے ہیں اور ملک پر باہر کے لوگ مسلط کیے گئے ہیں جبکہ پہلے دن ہی کہا تھا نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی لیکن نیا پاکستان بنانا بہت آسان ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف نے پرانے کا بھی بیڑا غرق کر دیا۔

 

سابق صدر کا کہنا تھا کہ کل نوابشاہ کے دورے پر نکلا تو مجھے ڈر تھا کہ کوئی انڈہ نہ دے مارے لیکن زندگی موت کا کوئی بھروسہ نہیں ہے اور اللہ قبر تک ایمان دے جبکہ میں جیل گیا تھا تو بتا کر جیل گیا تھا۔

 

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دورہ حکومت میں روزگار دیا، اس حکومت میں لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں اور پندرہ سال آگے اور پندرہ سال پیچھے دیکھیں تو فرق نظر آجائے گا جبکہ ملک چلانے اور سنبھالنے کے لئے ایک سوچ ہوتی ہے اور بی بی شہید پر کیس بنایا گیا کہ تم نے نوکریاں دیں لیکن محترمہ شہید نے کہا میں روزگار دیتی رہونگی تو آپ لوگ کیس بناتے رہنا۔

تبصرے بند ہیں.