ابھی مہنگائی کم نہیں ہوگی،عوام چند ماہ انتظار کریں،شوکت ترین ،سینٹر منتخب

72

پشاور: مشیر خزانہ شوکت ترین خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ 122 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔شوکت ترین نے 87 ووٹ حاصل کیے۔ 

نیو نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر 4 بجے تک پولنگ ہوئی ۔ 122 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ 

فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سینیٹر بن کر عوام کی دلجوئی سے مدد کروں گا۔ گیس کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں۔ ابھی گیس نہیں جب بھی ہوگی سب سے پہلے گھریلو صارفین کو گیس دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی صرف ہمارا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ امریکا میں بھی تاریخی مہنگائی ہو رہی ہے۔ معیشت 5 سے 6 فیصد کے حساب سے ترقی کر رہی ہے۔معیشت ترقی کرے گی تو مہنگائی کم ہوگی۔ اگلے چند ماہ میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

 

تبصرے بند ہیں.