یہ شادی نہیں ہو سکتی ، اہلیہ نے شوہر کی دوسری شادی کی کوشش ناکام بنا دی

97

گوجرانوالہ : دوسری شادی کی حسرت دل میں ہی رہ گئی ، پہلی بیوی نے شادی ہال میں ہنگامہ کردیا ۔ پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے دھلے میں عامر نامی شخص دوسری شادی کررہا تھا کہ اس کی پہلی بیوی کو خبر ہوگئی ۔

عامر کی اہلیہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ عین نکاح کے وقت پر شادی ہال پہنچ گئی ۔ جہاں دونوں خاندانوں کے افراد گتھم گتھا ہوگئے ۔ شادی ہال انتظامیہ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کو اطلا ع کردی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عامر نامی شہری کی 4 سال قبل شادی ہوئی پہلی بیوی سے 2 بچے بھی ہیں ۔عامر چھپ کر دوسری شادی کر رہا تھا کہ عامر کی بیوی کو علم ہوا تو وہ بچوں اور رشتے داروں کے ساتھ میرج ہال پہنچ گئی۔پولیس نے دونوں خاندانوں کے افراد کو آپس میں صلاح ومشاورت کے لئے بلالیا  ۔

تبصرے بند ہیں.