حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے ، شہبازشریف

33

لاہور:  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام حکومت کی نا اہلی کی سزا بھگت رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ  ہر گزرے دن کے ساتھ گیس کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ صنعتوں کو بھی گیس کی کمی کا سامنا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  عوام حکومت کی نا اہلی کی سزا بھگت رہے ہیں لیکن افسوس یہ ہے کہ حکمران اب بھی اپنی غلطی  ماننے کو تیار نہیں۔

 

یاد رہے کہ شہبازشریف ا س سے قبل بھی  حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں انہوں نے ایکبار پھر گیس کی کمی اور بڑھتی مہنگائی کو حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ قرار دیا ۔

تبصرے بند ہیں.