خیبرپختونخواہ ، بلدیاتی الیکشن میں شکست کی وجہ مہنگائی ہے ، شوکت یوسفزئی

104

پشاور: خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی  نے اپنی  شکست تسلیم کرلی۔  وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مہنگائی ہی اصل میں ہماری شکست کی وجہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی حکومت کے امیدوار کامیابی حاصل نہیں کرسکے ۔ وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ  خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات  میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن امید ہے کہ اگلے چند ماہ میں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں اپنی قوت استعمال کرے گی ۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھ ملک میں مہنگائی کو کم کرنے کے لئے کوششیں کررہے ہیں جبکہ ہماری پالیسی ہے کہ مہنگائی کو کم کرکے غریب عوام کے لئے آسانی پیدا کی جائے ۔

شوکت یوسفزئی نے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کے جیت جانے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، شکر ہے کہ اپوزیشن جماعت جیت گئی ۔

دوسری طرف صوبائی وزیر عاطف خان نے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کی شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا۔

تبصرے بند ہیں.