دنیا کی توجہ افغانستان کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں: شاہ محمود قریشی

84

اسلام آباد:شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان شدید بحران کا شکار ہے، دنیا کی توجہ افغانستان کے مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق او آئی سی کا تاریخی اجلاس آج اسلام آبا دمیں شروع ہو رہاہے،  اجلاس کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، سعوی عرب، ملائشیا اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں، شاہ محمود قریشی مہمانوں کا استقبال کر رہے ہیں۔

اس موقع پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ  افغانستان اس وقت شدید بحران کا شکار ہے، جہاں  بینکنگ نظام کام نہیں کر رہا، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہوچکی ہے، جس کے منفی اثرات خطے پر بھی پڑیں گے، انہوں نے کہا کہ افغانستان کو بحران سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،اسی لئے پوری دنیا کی توجہ افغانستان کے مسئلے پر مرکوز کرانا چاہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.