ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات بغیر کسی نتیجہ ختم 

58

تہران:ایر ان اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری مذاکرات کا ساتواں دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ،یورپی یونین کے سفارتکاروں نے ایران کو جوہری مذاکرات میں فورا واپسی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہران کیلئے سنہری موقع ہے کہ وہ اس سے فائدہ اُٹھائے ۔

 

یورپی یونین کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات کا ساتوں دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونا خوش آئندہ بات نہیں ،ایران کو جوہری مذاکرات کے اس دور سے فائدہ اُٹھانا چاہیے ،یورپی یونین کے سفارت کاروں نے ایران سے جوہری معاہدے کوفوراً بچانے کی بھی اپیل کی ہے۔

 

یورپی یونین کے نمائندے ایرک مورا نے جوہری مذاکرات کے ساتویں دور کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مذکرات کا ملتوی ہونا مایوس کن ہے ،کیونکہ ایران یورنیم افزدہ کرنے کا سلسلہ آج تک جاری رکھا ہوا ہے ،انہوں نے کہا اس بڑے معاہدے کیلئے مہینوں نہیں صرف چند ہفتوں کا وقت ہے ۔

تبصرے بند ہیں.