لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامہ میں حق مہر کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے روز لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مرزا وقاص رڈف کی سربراہی میں درخواست گزار واصف علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔جس میں نکاح نامہ میں نقد رقم، منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کے لیے علیحدہ کالم شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ فریقین حق مہر کے علاوہ کچھ لکھوانا چاہیں تو علیحدہ لکھوائیں۔عدالتی فیصلے میں نکاح نامے میں اشیاء کی تفصیل کے کالم 16 کو حق مہر کے کالم 13 کا حصہ قرار دے دیا گیا ہے ۔
عدالت نے مزید ہدایت کی کہ نکاح رجسٹرار کی تربیت کے لیے انتظامات کیے جائیں اور حکومت نکاح رجسٹرار کے لائسنس کے لیے کم سے کم تعلیم کا معیار مقرر کرئے۔
خیال رہے کہ اسلامی قوانین کے تحت حق مہر ایک واجب ادائیگی کو کہا جاتا ہے جو کہ پیسے، زیورات، گھریلو سامان، فرنیچر یا کسی اور قسم کی جائیداد کی شکل میں شوہر کی طرف سے اپنی بیوی کو نکاح کے موقع پر دیا جاتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.