کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ نئی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں0 75 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 64 روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 896 روپے پر پہنچ گئی۔
گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا تاہم بدھ کو 250 روپے کی کمی سامنے آئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.