ڈھاکا:ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی میں بھارت نےپاکستان کوشکست دےدی،بھارت نےپاکستان کو 1-3 سے شکست دی۔
نمائندہ نیو نیو ز کے مطابق پورے میچ کےدوران بھارتی ٹیم چھائی رہی ،پاکستان ٹیم نے بعض آسان موقع بھی ضائع کیے، ایشین چیمپینزٹرافی میں پاکستان ٹیم دومیچزکےبعدبھی فتوحات کاآغازنہیں کرسکی ۔
پاکستان نے پہلا میچ جاپان سے کھیلاتھا جو ڈراہوا،پاکستان ٹیم طویل عرصے سے بھارت کےخلاف مشکلات سےدوچارہے،2018سے لےکراب تک 12میچزمیں سےگیارہ میچز میں بھارت نےپاکستان کوشکست دی ہے،اس دوران ایک میچ ڈراہوا۔
تبصرے بند ہیں.