ثانیہ مرزا نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ۔۔۔ ؟ وجہ سامنے آگئی

117

ممبئی : پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ انسان کو وہی کام کرنا چاہئے جو اس کو آتا ہو۔ ہیپی نیو ائیر کے وقت میں سو رہی ہوں گی ۔

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں بالی وڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتی ہوں ایکٹنگ ہرکسی کے بس کی بات نہیں ہے اور انسان کو وہی کام کرنا چاہئے جو اس کو آتا ہو۔

ثانیہ مرزا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’وہ ٹینس کھیل رہی ہیں اور انسان کو وہی کام کرنا چاہیے جو اسے آتا ہو‘۔ثانیہ مرزا نے بھارتی حسینہ ہرناز سندھو کو مس یو نیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد  دی اور ان کے مستقبل کےلیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ ہیپی نیو ائیر کیسے منائیں گی تو ان کا کہنا تھا کہ ان کا ایڈیلیڈ میں میچ ہے تو وہ نیو ایئر نائٹ کو 10 بجے سو رہی ہوں گی ۔

 

تبصرے بند ہیں.