لاہور: معروف بین الاقوامی سپورٹس برانڈ نے اپنی تشہیر کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی آصف علی کیساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ 2021ءمیں بہترین پرفارمنس دینے والے سیدھے ہاتھ کے بلے باز آصف علی بین الاقوامی سپورٹس برانڈ ’پوما ‘ کے ایمبیسڈر بن گئے ہیں۔
آصف علی نے یہ خوشخبری سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے دیتے ہوئے لکھا ’میں مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔‘ جبکہ تصویر میں آصف علی کی آنکھوں میں چمکتا پوما برانڈ کا لوگو بھی نظر آ رہا ہے۔
Eyeing The Future @pumacricket #ForeverFaster#PumaCricketAmbassador #Pakistan pic.twitter.com/gRruSCcsj9
— Asif Ali (@AasifAli2018) December 15, 2021
دوسری جانب سپورٹس کی دنیا کے انٹرنیشنل برانڈ پوما نے آصف علی کی پوسٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں پوما فیملی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.