اومی کرون تیزی سے پھیل سکتا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن کا اعلان

47

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرئنٹ اومی کرون تیزی سے پھیل سکتا ہے ۔ انہوں نے امریکی شہریوں کو فوری بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ تیزی سے پھیل سکتا ہے اس سے بچاؤ کی تدابیر اختیارکرنی چاہئیں ۔

امریکی صدر نے تمام امریکیوں کو کوروناویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کر دی ہے۔

یاد رہے کہ دوسری طرف جی سیون ممالک نے بھی  اومی کرون ویرینٹ کو عالمی صحت کے لیے سب سے بڑاخطرہ قرار دیتے ہوئے اتفاق کیا ہےکہ تمام ملک ایک دوسرے سے تعاون بڑھائیں اور  اومی کرون کا ڈیٹا شیئر کریں  ۔

تبصرے بند ہیں.