کورونا وائرس نے مزید 14 افراد کی جان لے لی

37

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 14 افراد انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 927 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 277 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح سے  مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔اس وقت ملک بھر میں  کورونا میں مبتلا718مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا کورونا سے جان کب چھوٹے گی ؟ تاہم اس حوالے سے  عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اگلے سال کے آخر میں کورونا سے عوام کو چھٹکا را مل جائے گا ،اس وقت پوری دنیا میں بیشتر ممالک میں آدھی سے زیادہ آبادی کو ویکسین لگ چکی ہیں جس کی وجہ سے بھی کورونا کا مزید پھیلاؤ کم ہو تا جا رہا ہے  مگر نئے ویرئینٹ آنے کے بعد عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی تکنیکی وفد کی سربراہ ڈاکٹر مار یاوان کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے اگلے سال متعدد ممالک اس مہلک بیماری سے چھٹکارا حاصل کر لینگے ۔
دوسری جانب یورپی  مرکز برائے انسداد امراض کا کہنا جنوری اور فروری کے دوران اومی کرون کے واقعات بڑھ سکتے ہیں۔،مرکز برائے انسداد امراض نے اپنی جائزہ رپورٹ میں اس امکان کا بھی اظہار کیا ہے کہ  یہ نئی قسم تیزی سے یورپ میں پھیل سکتی ہے، رپورٹ میں مریضوں کی تعداد و اموات میں خطرناک حد تک اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔
اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اومی کورون سے حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں کیونکہ یہ اب تک 77 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.