لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کے بے نامی اکاؤنٹس میں 50 لاکھ روپے منتقل کرنے والا اورنگزیب بٹ سامنے آ گیا۔
رمضان شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں بے نامی اکاؤنٹس میں 50لاکھ روپے منتقل کرنے والے مرکزی کردار اورنگزیب بٹ منظر عام پر آ گیا جنہوں نے بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو رقم بھیجی۔
چالان کے مطابق اورنگزیب بٹ نے 50 لاکھ کی رقوم شہباز شریف کو منتقل کی جبکہ ایف آئی اے کی تحقیقات میں اورنگزیب بٹ نے رقوم کی منتقلی کا اعتراف کیا اور اورنگزیب بٹ کا گجرات کی بیوٹیفکیشن چیئرمین کا غیر قانونی نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ نے خود جاری کیا اور وزیراعلیٰ کے پی ایس او عطاتارڑ کے دستخط موجود ہیں۔
اورنگزیب بٹ کے مطابق میں نے شہباز شریف کو کتنے پیسے دیے یاد نہیں لیکن شہباز شریف پیسے لے کر عہدے نہیں بانٹتے اور لیگی صدر کو پارٹی فنڈ کے پیسے بھیجے اور ان کے ساتھ لین دین کے معاملات ہیں جبکہ سو طرح کے لین دین کے معاملات ہوتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.