پاکستان نے از خود امریکی سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، وزیر خارجہ

67

اسلام آباد: وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے از خود امریکی سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی اور میں نہیں سمھتا کہ ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت نہ کرنے سے تعلقات خراب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کیمپ کی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتا ہے اور پاکستان کے چین کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں جبکہ چین نے ہر جگہ پاکستان کے مؤقف کی ترجمانی کی ہے۔ چین نے سلامتی کونسل اجلاس میں بھی پاکستان کی ترجمانی کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سینیٹرز کے دورہ پاکستان میں بڑا اچھا تبادلہ خیال ہوا جبکہ چین اور امریکا کے ساتھ ہمارے الگ، الگ تعلقات ہیں۔ پاکستان چین اور امریکی غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے کردار ادا کرتا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.