گجرات:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کو فون کر کے چودھری شجاعت حسین کی خیر یت دریافت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے چودھری شجاعت حسین کی جلد مکمل صحت یابی کےلئے دعا کی۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار نے چودھری پرویز الہٰی کو فون کر کے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چودھری شجاعت حسین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ جب بھی لندن تشریف لائیں تو ملاقات ضرور کریں ۔
چودھری پرویزالٰہی نے اپنی اور چودھری شجاعت حسین کی جانب سے میاں نوازشریف کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد بھی دی جس پر نواز شریف نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا ۔
تبصرے بند ہیں.