ڈاکٹر فوزیہ نے شہباز گل سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لینے سے انکار کر دیا

152

لاہور: لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے کانووکیشن میں ڈاکٹرفوزیہ نے معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار دیا۔

ویمن یونیورسٹی کے 16ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس کے دوسرے روز مہمان خصوصی شہبازگل تھے ۔ ایسوسی ایٹ پروفیسرپولیٹیکل سائنس سمن آباد کالج ڈاکٹر فوزیہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی جانی تھی تاہم ڈاکٹر فوزیہ نے شہباز گل سے ڈگری نہ لینے سے متعلق ٹویٹ کر دیا۔


انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ شہباز گل کانووکیشن کے مہمان خصوصی بننے کے لائق نہیں اور اس لئے ان سے ڈگری وصول نہیں کروں گی۔ خاتون کے ڈگری لینے کے انکار پرسوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت ہے اور ہر ایک کواپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے جبکہ ڈگری لینے سے انکار کرنے والی خاتون خواجہ سعد رفیق کی رشتے دار ہے۔

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر(وی سی ) بشریٰ مرزا نے کہا کہ میری نظر میں کانووکیشن کے مہمان خصوصی شہباز گل بننے کے اہل ہیں اس لیے انکو بلایا اور ہر کسی کا اپنا حق ہے جبکہ کسی کو زبردستی کچھ نہیں کہ سکتے۔

تبصرے بند ہیں.