دوسرا ٹی 20: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

65

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا، آج کے میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور آج بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔ 
میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ 
ویسٹ انڈیز کی قیادت نکولس پورن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شامار بروکس، برینڈن کنگ، شائی ہوپ، روومین پاوول، اوڈین سمتھ، روماریو شیفرڈ، عقیل حسین، ڈومینک ڈریکس ہیڈن والش اور اوشین تھامس شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.