اہم ملکی راز بیچنے کے الزام میں اسلام آباد پولیس کا افسر گرفتار کرلیا گیا

78

اسلام آباد : اہم ملکی راز بیچنے کے الزام میں پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرکے پچاس ہزار او راے ٹی ایم قبضے میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم سیل نے کارروائی کے دوران ملکی راز بیچنے کے الزام میں اسلام آباد پولیس کے افسر کو گرفتار کرلیا ہے، اے ایس آئی کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار پر غیرملکی سفیر سے ملاقات کی منصوبہ بندی کرکے اہم ملکی دستاویزات دینے کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی غیر ملکی سفیر کے ایجنٹ کے ساتھ گاڑی پر جناح ایونیو سے نامعلوم مقام پر گیا تھا جس کے بعد اے ایس آئی کو غیر ملکی سفیر کے ایجنٹ نے واپس جناح ایونیو بلیو ایریا میں اتاردیا تھا ۔

 ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے لفافے میں 50 ہزار روپے، یو ایس بی اور اے ٹی ایم کارڈ قبضے میں لینے کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.