لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نکاح سے پہلے تھیلیسیمیا سے متعلق بلڈ ٹیسٹ ہوگا، اس مرض میں مبتلا بچوں کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ تھیلیسیمیاپاکستان آیاتوعوام کواس کی آگاہی نہیں تھی، شعور پیدا کرنے سے 85 فیصد لوگ تھیلیسیمیا کے بارے میں جانتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ تب ہوتاہےجب 2تھیلیسیمیاکیریئرزکی آپس میں شادی ہو، اس لئے نکاح سے پہلے تھیلیسیمیا کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ ہو گا۔صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ پنجاب حکومت تھیلیسیمیافری ٹیسٹ کی سہولت دےرہی ہے،پونے تین لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے، ہیلتھ کارڈ جلد ملنا شروع ہو جائیں گے،لاہور سے اس کا آغاز ہو رہا ہے، جنوری سے ہیلتھ کارڈ مل جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.