محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی نوید سنا دی

278

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ  ،اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش  اور برفباری کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسلسلہ ملک  پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس سے شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم پنجاب کے بیشتر علاقوں  میں  اسموگ اور دھند چھائی رہے گی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی علاقوں میں موسم  شدید سرد رہا،جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہا، زیارت منفی10،لہہ منفی 8  اور گوپس میں منفی  7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سے متعلق محکمۂ موسمیات  نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد نے  کل سے سردی میں اضافہ ہو سکتا ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  شہر کا موسم خشک اور رات میں سرد ی بڑھنے کی توقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.