چین میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا

41

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

 

چینی میڈیا کے مطابق اومی کرون ویرینٹ کا پہلاکیس پورٹ سٹی تیانجن میں رپورٹ ہوا ہے۔ اومی کرون ویرینٹ سےمتاثرہ شخص 9 دسمبرکو  بیرون ملک سے آیا تھا، متاثرہ شخص کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ برطانیہ میں بھی آج اومی کرون سے پہلی موت رپورٹ ہوئی ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس کا آغاز چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا البتہ اومی کرون ویرینٹ ممکنہ طور پر جنوبی افریقا سے دیگر ملکوں میں پھیل رہا ہے۔

 

پاکستان میں بھی اومی کرون کا ایک کیس سامنے آ چکا ہے۔

کورونا وائرس سے شدید متاثرین ممالک میں شمار بھارت میں اومی کرون کے مریض بڑھتے جارہے ہیں ۔ ریاست گجرات میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد بھارت میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون سے متاثرین کی تعداد 25 تک جاپہنچی ہے ۔ 

 

اومی کرون وائرس کا شکار دونوں بھارتی شہری 4 دسمبر کو جنوبی افریقہ سے واپس آئے تھے ان کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ان میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ دونوں متاثرین کو قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے اور مزید ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.