لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر، کراچی چھٹے نمبر پر

64

لاہور: پنجاب کا دارالحکومت لاہور آج ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے اور زندہ دلان لاہور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں جبکہ کراچی اس فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا ہے اور سب سے زیادہ آلودگی ڈیوس روڈ پر ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 592 ریکارڈ کی گئی جبکہ گلبرگ میں 421 اے کیو آئی اور کوٹ لکھپت میں 415 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ 
اسی طرح ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں 390 اے کیو آئی، ایڈن کاٹیجز میں 402 اے کیو آئی، بحریہ ٹاؤن میں 398 اے کیو آئی جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن اور انارکلی 414,414 اے کیو آئی سامنے آیا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا بھر میں 6واں آلودہ ترین شہر ہے جس کا اے آئی کیو168 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 تک جانے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب صبح سویرے دھند بھی اپنا اثر دکھا تی ہے اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کرنا پڑا جبکہ دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.