اسلام آباد: کورونا وائرس نے ملک بھر میں مزید 7 افراد کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید7افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28 ہزار830ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں46 ہزار6 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 288افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ89ہزار49 تک پہنچ گئی ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح0.62 فیصد رہی۔اس وقت اسپتالوں میں زیر علاج 740 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Prev Post
Next Post
تبصرے بند ہیں.