وزیراعظم نے میانوالی میں مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا

70

لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے میانوالی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جبکہ انہیں مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان میانوالی پہنچے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہیں مختلف منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے میانوالی میں پانچ کروڑ روپے سے بننے والے پارک کا افتتاح کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میانوالی کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس پر 2 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ میانوالی کے موقع پر دیگر شہروں سے آنے والی بسوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ کے اردگرد تمام کاروباری مراکز بھی بند کرا دئیے گئے ہیں۔ 
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے میانوالی میں جلسے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنرل بس سٹینڈ مکمل طور خالی کروانے کیساتھ ساتھ میانوالی میں دوسرے شہروں سے آنے والی مسافر بسوں کا شہر میں داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔ فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے جلسہ گاہ کے اردگرد تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند کرا دئیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.