سعودی عرب میں پہلی بار سلمان خان سمیت دیگر بھارتی سلیبرٹیز کے جلوے

94

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان ،جیکولین فرنینڈز، شلپا شیٹھی سمیت معروف بھارتی سیلیبرٹیز نے اپنی پرفارمنس سے دھوم مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سیلیبرٹیزنے ریاض میں ہونے والے لائیو کنسرٹ میں اپنی پرفارمنسز  سے خوب داد سمیٹی ، یہ پہلا موقع تھا جب سلمان خان سمیت دیگر بھارتی سیلبرٹیز سعودی عرب میں جلوہ گر نظر آئے۔


ریاض سیزن کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پرسلمان خان ودیگرکی پرفارمنسز کی تصاویر کے ساتھ لکھا گیا ، ‘ بلیوارڈ پلس بالی ووڈ ستاروں کے ہمراہ جگمگا رہا ہے’۔


سلمان خان ، جیکولین اور شلپاشیٹھی کے علاوہ ‘دی بینگ، دی ٹورری لوڈڈ’ نامی اس کنسرٹ میں پربھودیوا، ساجی منجریکر، ایوش شرما، گرورندھاوا، کمال خان، منیش پال، سنیل گرووشامل تھے۔


سلمان خان نے انٹری اپنے مشہور ڈائیلاگ ‘ ایک بار جو میں نے کمٹمنٹ کرلی، اس کے بعد تو میں خود کی بھی نہیں سنتا’ سے کی۔
https://twitter.com/iFaridoon/status/1469527341634359297?s=20    
خیال رہے کہ گزشتہ شب کنسرٹ سے پہلے سلمان خان نے شلپا شیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اورجنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے چیئرمین ترکی الشیخ کا شکریہ ادا کیا۔بھارتی سپر سٹار کا مزید کہنا تھا کہ ‘ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ یہاں باربارآئیں گے، آپکی تفریح کے لیے یہاں اپنی فلمیں لائیں گے، کنسرٹ کریں گے اور آپ کو معیاری اور بہتر تفریح کا سامان فراہم کریں گے’۔
سلمان خان  کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بہت سے خوبصورت مقامات ہیں اور وہ پوری کوشش کریں گے کہ یہاں فلموں کی عکسبندی کی جائے۔

 

تبصرے بند ہیں.