بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان

191

اسلام آباد:ملک کے بالائی علاقوں ، شمالی بلوچستان میں برفباری اور بارش کا سلسلہ آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق  بالائی علاقے  شدید سردی  کی لپیٹ میں ہیں ۔  ملک کے بالائی علاقوں ، شمالی بلوچستان میں برفباری اور بارش کا سلسلہ آئندہ ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ 
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد   ہے ۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی جبکہ  دھند میں اضافہ ہوا ہے  جس کے باعث علی الصبح موٹر وے مختلف مقامات پر بند رہی ۔
اسی طرح شہر قائد میں بھی  موسم مزید سرد ہونے سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن میں درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ ہوا 27 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔جبکہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 6دسمبر کے بعد سردی میں اضافے کا بتا تے ہوئے پیشگوئی کی تھی کہ اس مرتبہ شہر قائد میں سردی کا سلسلہ جنوری کے آخر تک  برقرار رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.