پی ایس ایل کی کس ٹیم نے کون سے کھلاڑی برقرار رکھے؟ فہرست جاری ہو گئی

50

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کیلئے تمام ٹیموں کے ریٹین پلیئرز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق تمام ٹیموں نے اپنے بہترین کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ 
لاہور قلندرز نے سہیل اختر، حارث روف، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویزے، احمد دانیال اور ذیشان اشرف کو برقرار رکھا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے آصف علی، حسن علی، شاداب خان، فہیم اشرف، ایلکس ہیلز، محمد وسیم، اعظم خان اور پال سٹرلنگ کو برقرار رکھا ہے۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز، محمد حسنین اور نسیم شاہ کو برقرار رکھا ہے جبکہ جیمز وینس اور شاہد خان آفریدی ملتان سلطانز سے ٹریڈنگ کے بعد ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ اسی طرح پشاور نے لائم لیونگ سٹون، وہاب ریاض، حیدر علی، شرفین ردرفورڈ، شعیب ملک، حسین طلعت، ثاقب محمود اور کیڈمور کو برقرار رکھا ہے۔ 
دفاعی چیمپین ملتان سلطانز نے محمد رضوان، ریلی روسو، عمران طاہر، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور شان مسعود کو برقرار رکھا ہے جبکہ کراچی کنگز نے بابراعظم، عماد وسیم، محمد عامر، محمد نبی، جو کلارک، عامر یامین، شرجیل خان اور محمد حفیظ کو برقرار رکھا ہے۔ 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہورقلندرز نے اپنی دریافت حارث رؤف کو برانڈ ایمبیسڈر کا درجہ دیا ہے اور شاداب خان کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا برانڈ ایمبسیڈر بنا دیا گیا ہے جبکہ شاہد آفریدی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گولڈ پلیئر کیساتھ ساتھ مینٹور کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.