لاہور :ڈی جی نادرا لاہور ریجن میجر(ر)سید ثقلین عباس بخاری نے کہا غیررجسٹرڈ خواجہ سراؤں کی نادراقواعد وضوابط کے مطابق رجسٹریشن میں تیزی لائی جارہی ہےتاکہ وہ بھی سماجی ومعاشی ترقی کے تمام ترفوائد حاصل کرسکیں۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق میجر(ر)سید ثقلین عباس بخاری نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں خواجہ سرا دیگر شہریوں کی طرح ملک پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ،انہوں نے کہا خواجہ سرائوں کی رجسٹریشن کا مقصد ملکی ترقی میں انہیں مفید شہری بنا نا ہے ۔
ڈی جی نادرا نے تقریب میں موجود خواجہ سراؤں کے مسائل بھی سنے اور انہیں بتا یا کہ ایک نادرا موبائل وین بھی خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز کے اجرا کیلئے تعینات کر دی گئی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.