میں نے کرکٹ کی بہتری کیلئے کپتان کو بااختیار بنایا، رمیز راجا

68

لاہور: رمیز راجا نے کہا ہے کہ میں نے کرکٹ کی بہتری کیلئے کپتان کو بااختیار بنایا ہے، باندھ کر نہیں رکھا۔

 

اپنے بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کہا کہ ہم نے کپتان کو اس کی مرضی کے فیصلے کرنے دیئے صرف یہی کہا کہ فائٹ کرنی ہے اور ہم پاکستان کرکٹ کو اوپر لیکر جانا چاہتے ہیں جبکہ  پاکستان کرکٹ ٹیم نےبنگلہ دیش کیخلاف شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو اس کی سرزمین پر ہرانا آسان نہیں تھا۔ بنگلہ دیش نے حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹیم کو ہرایا تھا۔

پی ایس ایل سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم پی ایس ایل کو میگا ایونٹ بنانا چاہتے ہیں اور پی ایس ایل 7 میں فین زون بنائینگے جبکہ اسٹیڈیم کے باہر بنائے جانیوالے فین زون سے ایک کمنٹریٹر بھی تلاش کریں گے۔

 
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ معیاری پچز پاکستان میں بنوائیں، جس کے لیے ایک کمپنی سے بات چیت چل رہی ہے۔

 

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلا دیش مکمل کر کے ڈھاکا سے دبئی کے راستے وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم بھی دبئی کے راستے آج دوپہر کراچی پہنچ چکی ہے۔ 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کی شام 6 بجے کھیلا جائے گا،14 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا جبکہ 16 دسمبر کو تیسرا اور فائنل میچ ہوگا۔ 

 

تبصرے بند ہیں.