عمران خان بجلی مہنگی کرکے انٹرنیشنل کٹھ پتلی بن گئے ہیں: بلاول 

62

 

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کی نرخوں میں اضافے کے خلاف  اپنےردعمل میں کہا کہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر بجلی مہنگی کرکے عمران خان مقامی سے ایک عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں ۔ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں، ہم انہیں معاف نہیں کریں گے

نیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو رداری نے بجلی کی نرخوں میں اضافے  پر اپنے بیان میں کہا کہ  بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافے کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نومبر کے بلوں سے بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر پہلے ہی اربوں روپوں سے زائد کا ڈاکا مارا گیا ۔ پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف آواز بلند کی، آج کہاں گئے معاشی ترقی کے وہ بڑے بڑے دعوے؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کل 10 دسمبر کو مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے احتجاج کا تسلسل اب موجودہ حکومت کے خاتمے تک  جاری رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.