کترینہ کیف کی مہندی کے دوران رقص کی تصویر سوشل میڈیا پروائرل

145

ممبئی:بھارتی فنکار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشال کی رسم مہندی اداکردی گئی ، سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کے ڈانس کی تصویر وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ فنکار جوڑی کی مہندی کی رسم میں موسیقی کی ایک محفل کا انتظام کیا گیا جس میں دیگر شرکاء سمیت دلہن کترینہ کیف اور دلہا وکی کوشال نے بھی ڈانس کیا ۔

فنکار جوڑی نے اپنی شادی کی کوئی بھی ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہ کرنے کی شرط رکھی ہوئی ہےاور اس شادی کی تمام میڈیا کوریج کے رائٹس ایک اپ لنکنگ ویب سائٹ کو فروخت کئے جاچکے ہیں لیکن شادی میں شریک ایک مہمان نے سب کی آنکھ بچا کر ایک تصویر اتاری جس میں کترینہ کیف ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں  اور یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
کترینہ کیف نے اپنی شادی کے موقع پر  فلم سنگھ از کنگ کے سپرہٹ گیت ” تیری اور تیری اور” پر اپنے شوہر وکی کوشال کے ساتھ ڈانس کیا ۔

یاد رہے کہ  پیر سے راجستھان کے سوائی مادھوپور میں واقع سکس فورٹ بروارا میں ہونے والے دولہا دولہن کے فیملی ممبرز اور دوست بھی پہنچ رہے ہیں۔

کترینہ کیف کی مہندی کی رسم کے موقع پر سجی موسیقی کی محفل میں دونوں سائیڈ کی فیملی اوردوستوں نے پرفارم کیا۔ سنگیت کی تقریب ایک ڈانس آف ایسک ایونٹ پر مبنی تھا، جس میں اسٹیج پر دولہے کے سائیڈ والے اور دلہن کی سائیڈ والوں کے درمیان مقابلہ تھا۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف نے فلم سنگھ از کنگ گیت پر پرفارم کیا  اس کے علاوہ کترینہ کیف اور وکی کوشال نے کئی پنجابی گیتوں پر بھی رقص کیا ۔

رپورٹ کے مطابق وکی کی جانب سے آئی خواتین نے ڈھولکی بجائی  اور پنجابی لوک گیت گائے۔ کیٹرینہ نے ڈھولکی بیٹس کے ساتھ پنجابی گانوں پر تھوڑا ڈانس بھی کیا اور پورے وقت مسکراتی نظرآئیں ۔

تبصرے بند ہیں.