قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے وطن واپسی کے لئے روانہ

51

ڈھاکہ : قومی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں شاندار فتوحات کے بعد وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وطن واپسی پر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شامل کھلاڑی کراچی پہنچیں گے ۔ جن میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فہیم اشرف، سرفراز احمد، فواد عالم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، سعود شکیل شامل ہیں ۔اس کے علاوہ محمد نواز، امام الحق، نعمان علی، زاہد محمود اور عابد علی بھی کراچی پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ قومی اسکواڈ کے ارکان کراچی پہنچ کربائیو سکیور ببل جوائن کریں گے جبکہ بابر اعظم 10 دسمبر کو بائیو سکیور ببل جوائن کریں گے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی، نسیم شاہ، حسن علی، محمد عباس، بلال آصف، کامران غلام اور ساجد خان آج شام ساڑھے 6 بجے لاہور پہنچیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.