لندن :سکھ فار جسٹس کے رہنما ؤںکا کہنا ہے کہ خالصتان بن کر رہے گا ،آزادی بہت قریب نظر آ رہی ہے ،سکھ برادری کی موجودہ نسل آزادی کا سورج طلوع ہوتا ضرور دیکھے گی ۔
نیو نیوز برطانیہ کے بیورو چیف کوثر کاظمی کے مطابق سکھ فار جسٹس کے رہنمائوں نے خالصتان ریفرنڈم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد خالصتان کا سورج طلوع ہونے والا ہے ،موجودہ نسل آزادخالصتان بنتا ضرور دیکھے گی ۔
واضح رہے برطانیہ میں مقیم سکھ برادری نے 31 اکتوبر سے بھارت سے علیحدگی اور نئے وطن خالصتان کے لیے ریفرنڈم کا آغاز ووٹنگ سے ہوا تھا ،علیحدہ وطن خالصتان کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں شرکاء بھارتی فوج کے مظالم اور مودی سرکار کی جانب سے سکھ برادری کے معاشی و سیاسی استحصال سے میڈیا کو آگاہ کیا اور چشم کشا حقائق پیش کیے۔
ریفرنڈم میں سکھوں کی بڑے پیمانے پر شرکت سے نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت میں کھلبلی مچ گئی۔ مودی سرکار نے کئی بار خالصتان ریفرنڈم کو روکنے کے لیے برطانیہ کی منتیں کیں لیکن کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔
تبصرے بند ہیں.