نئی دہلی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کے بعد ون ڈے ٹیم کی بھی قیادت واپس لے لی گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کی جگہ سلامی بیٹر روہت شرما کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے دورے کے لیے ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے روہت شرما کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان بھی مقرر کیا ہے۔
Rohit Sharma has been named as India’s new ODI captain, replacing Virat Kohli. pic.twitter.com/vtkq39tHBF
— ICC (@ICC) December 8, 2021
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ویرات کوہلی نے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی جس کے بعد روہت شرما کو قیادت سونپی گئی تھی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم 26 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلے گی۔
تبصرے بند ہیں.