کترینہ کیف کی رسم حنا آج ہوگی ، لوسٹوری کب شروع ہوئی ۔۔۔ ؟

113

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کی فنکار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں ۔ موسیقی کی محفل سے آغاز ہونے والی شادی کی تقریبات میں آج رسم حنا ادا کی جائے گی  ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشال 3 روزہ شادی کی تقریبات کا آغاز سنگیت سے ہوا جس کے بعد  جوڑے کی مہندی کی تقریب ہوگی اور کل 9 دسمبر کو ان کی شادی اور  10 دسمبر کو کترینہ وکی کا ولیمہ ممبئی میں ہوگا۔

اداکار وکی کوشال اپنی اہلیہ کترینہ کیف سے 5 برس چھوٹے ہیں اور دونوں سال 2018 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ۔

دونوں کے مداح اس اچانک شادی کی خبروں سے حیران بھی ہیں اور یہ بھی جاننے کی کوشش میں ہیں کہ دونوں کی لواسٹوری کب شروع ہوئی اور کب بات شاد ی تک جاپہنچی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی لو اسٹوری کا آغاز 2018 میں کافی ود کرن شو  سے ہوا تھا ۔ سال  8201 میں کترینہ نے کافی ود کرن میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ اسکرین پر اچھی لگیں گی اور جب یہی بات کافی ود کرن میں وکی کوشل کو بتائی گئی تو وہ بھی سن کر انتہائی خوش دِکھے جس کے بعد  دونوں کی ڈیٹنگ کی خبریں میڈیا کی زینت بننے لگی ۔

  بعد ازاں سال  2019 میں وکی کوشال نے ایک اسٹیج شو کے دوران کترینہ کو اپنی مزاحیہ باتوں میں پھنسا کر سر عام آئی لو یو بولنے پر بھی مجبور کردیا تھا اور یہ ہی وہ لمحہ تھا کہ جب دونوں ایکدوسر ے کے ساتھ مستقبل کے خواب سجانے لگے تھے ۔

تبصرے بند ہیں.