سری لنکن شہری کی ہلاکت میں اہم پیش رفت

59

لاہور:سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے خلاف ورکرز کو اکسانے والے ملزم کی شناخت ہوگئی ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے فیکٹری کے سٹچنگ یونٹ کے صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایا اور ہجوم کو اکٹھا کیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی گارمنٹس فیکٹری میں سری لنکن شہری کی ہلاکت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پولیس حکام نے سری لنکن مینجر پریانتھا کمارا کے خلاف ہجو م کو اکٹھاکرنے اور تشدد پر اکسانے والے کو شناخت کرلیا گیا ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق ڈی پی او کے مطابق فیکٹری کےاسٹچنگ یونٹ کے اسٹچرصبوربٹ نے ورکرزکو اشتعال دلایا اور پریانتھا کےخلاف ہجوم کواکٹھا کیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ واقعےسے قبل پریانتھا نےاسٹچنگ ہال کا دورہ کیا تھا جب کہ سامنے آنے والی تصویر میں صبوربٹ اورپریانتھا کو واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق ملزم اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہے۔

یاد  رہے کہ 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر تشدد سے ہلاک کردیا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.