وزیراعظم پشاور کا دورہ نہ کریں: الیکشن کمیشن

49

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کا دورہ کرنے سے منع کر دیا ہے بصورت دیگر قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقائی الیکشن کمشنر سعید احمد خان نے اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے کارڈ لانچ کرنے کیلئے پشاور کا دورہ کرنے کی خبریں ہیں۔ 
وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں علاقائی الیکشن کمشنر سعید احمد خان نے متنبہ کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کی جائے، بصورت دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ 
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعت محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج گورنر ہاؤس پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کریں گے۔ نیا پاکستان کارڈ کا آغاز خیبر پختونخوا سے کیا جا رہا ہے جس سے تقریباً 13 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.