لاہور:آصف علی زرداری نے لاہور سے کراچی واپس جاتے ہوئے دبنگ اعلان کر دیا ،آصف علی زرداری گزشتہ چند روز سے لاہور میں موجود تھے جہاں انہوں نے حلقہ این اے 133 کے انتخابات کی نگرانی بھی کی ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق آصف علی زرداری نے لاہور سے کراچی واپسی پر بڑا علان کرتے ہوے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی پوری قوت کیساتھ پنجاب اُترے گی ،بلدیاتی الیکشن میں میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑیں گے۔
آصف علی زرداری نے کہا پیپلز پارٹی کو لاہور سمیت پورے پنجاب میں مضبوط کریں گے،1979ء کی طرح لاہور کے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریں گے۔
اپنی روانگی سے قبل آصف علی زرداری نے کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔
تبصرے بند ہیں.