پی ڈی ایم مہنگائی مارچ اعلان کے بعد شیخ رشید کا ردعمل بھی سامنے آگیا 

51

راولپنڈ ی :وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان پر پی ڈی ایم کا مارچ کی کال دینا ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی اقدام ہے ،مناسب ہو گا پی ڈی ایم مار چ کی کال اپریل میں لے جائے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ 23 مارچ کو افواج پاکستان قومی دن پر روائتی پریڈ کرتی ہیں جس میں پاکستانی عوام سمیت غیر ملکی سفیر اور مندوب بھی شرکت کرتے ہیں۔

 پریڈ کی تیاری کے حوالے سے دارالحکومت اسلام آباد کو سکیورٹی الرٹ پر رکھا جاتا ہے، تیاری کے لئے بعض راستے دو تین روز قبل بند بھی کردئیے جاتے ہیں،ایسے وقت پر مارچ کی کال ملک دوستی نہیں۔

انہوں نے کہا  یوم پاکستان کو عوام کے نام پراحتجاج اور خلفشار کے دن کے طور پر اجاگر کرنا پی ڈی ایم کا ملک مخالف قوتوں کی خدمت کرنے کے مترادف ہے۔

تبصرے بند ہیں.