سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے اضافہ

54

کراچی: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قدر 250 روپے بڑھ گئی۔ 

 

عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر گھٹ گیا جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 780 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔

 

اُدھر 10 گرام سونے کا دام 214 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 10 روپے ہو گیا۔ 

تبصرے بند ہیں.