روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 29 پیسے کم ہو گئی

54

کراچی: برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی جانب سے ملنے والی تین ارب ڈالرز کی امداد کے اثرات پاکستانی روپیہ پر پڑنے لگے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 29 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 176 روپے 77 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔

ادھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 47.94 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43280.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.11 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 40 لاکھ 36 ہزار 919 شیئرز کا لین دین ہوا۔

تبصرے بند ہیں.