پی ایس ایل 7 کیلئے پیٹر مورس کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر

65

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز نے ساتویں سیزن کیلئے انگلینڈ کے سابق کرکٹر پیٹر مورس کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ 
پیٹرمورس 2 مرتبہ انگلش ٹیم کیلئے بطور کوچ ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں جبکہ انہیں مختلف کاؤنٹی ٹیموں کی کوچنگ کا تجربہ بھی حاصل ہے اور انہوں نے بطور ہیڈکوچ ناٹنگھم کو 2020 کا چیمپین بھی بنوایا۔ 
پیٹر مورس نے کراچی کنگز فیملی کاحصہ بننے پر خوشی اور جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کے بہترین ایونٹس میں سے ایک ہے اور یہاں کی ثقافت اور کرکٹ کیلئے لوگوں کا جذبہ قابل تعریف ہے۔ 
واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن سیون کیلئے کپتان کو بھی تبدیل کیا ہے اور عماد وسیم کی جگہ بابراعظم کو قیادت سونپی ہے، فرنچائز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ بابراعظم 6 سال سے کراچی کنگز کا حصہ ہیں اور وہ پہلے دن سے کراچی کنگز کا دل اور جان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کامیاب سیزن میں عماد وسیم نے کراچی کنگز کی کپتانی کی اور اب بابراعظم کراچی کنگز کو بلندیوں پر پہنچائیں گے اور مزید کامیابیوں سے ہمکنار کروائیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.