لندن کے سکول میں مسلمان بچوں کو نماز پڑھنے کی اجازت نہ ملی ، سخت سردی میں نماز پڑھی

75

لندن : برطانیہ میں سکول کے طلباء کو سخت سردی میں نماز پڑھنا پڑی ۔ سکول انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو ائرل ہونے کے بعد معافی مانگ لی ۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں سکول کے طلباء کو نماز پڑھنے کی اجازت نہ ملنے پر سخت سردی میں کھلے آسمان نیچے نماز اداکرنا پڑی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مانچسٹر سے نزدیک اسکول آلڈھم اکیڈمی نارتھ میں ہوا ہے جہاں  سکول کے طلبا کی  سخت سرد موسم میں اسکول کے بجائے اسکول کے باہر کھلے آسمان تلے  نماز  پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سکول انتظامیہ کی طرف سے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معافی بھی سامنے آگئی ۔

ایک طالب علم کے مطابق اسکول میں طلبا کے لیے نماز کا کمرہ کافی عرصے سے موجود ہے جہاں تمام مسلمان طلبا نماز کی ادائیگی کرتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طالب علم نے بتایا کہ انہیں اسکول کے  ایک استاد نے جمعہ کی نماز  ’نماز روم ‘ میں ادا کرنے سے منع کیا اور باہر جا کر نماز پڑھنے کا کہا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو خاصا تنقید کا نشانہ بنایا جاتارہا جس کے بعد اسکول انتظامیہ کا مؤقف بھی سامنے آگیا جس میں انتظامیہ  نے  بچوں کے والدین سے معافی مانگی اور بتایا کہ  واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔

تبصرے بند ہیں.