پی ایس ایل 7 کیلئے دنیا بھر سے 443 کرکٹرز رجسٹرڈ ہو گئے

138

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی سی ایل) کے ساتویں ایڈیشن کیلئے کرس گیل، ڈیوڈ ملر، ایلکس ہیلز اور جیسن روئے سمیت دنیا بھر سے 443 کرکٹرز مختلف کیٹیگریز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے شروع ہو گا جس دوران ایونٹ کے 34 میچز کراچی اور لاہور میں منعقد کئے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں کرس گیل، ایلکس ہیلز، جیسن روئے، تبریز شمسی، جیمز فالکنر، ڈیوڈ ملر اور بین کٹنگ سمیت دنیا کے ٹاپ کھلاڑی 27 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں جگمگانے کو تیار ہیں۔
ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل 12 دسمبر کو ہو گا جس میں پاکستانی پلیئرز کے علاوہ 443 غیر ملکی پلیئرز بھی مختلف ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تبریز شمسی صرف ایک ہفتے کیلئے دستیاب ہیں اور کرس گیل لیگ کے آغاز سے 13 فروری تک دستیاب ہوں گے جبکہ جیسن روئے یکم فروری سے آخر تک دستیاب ہوں گے۔ 
کولن منرو، کولن انگرام، ڈیوڈ ملر، ریلی روسو، عمران طاہر، تھیسارا پریرا، جیمز وینس، مرچنٹ ڈیلینج، ڈیوڈ ویلی، اسورو اوڈانا، اور سندیپ لامی چانے مکمل لیگ کیلئے دستیاب ہوں گے جبکہ راشد خان اور ٹیمل ملز پی ایس ایل کے دوسرے روز سے ٹیموں کو جوائن کرسکیں گے۔ 
پی سی بی کے مطابق ڈائمنڈ کیٹیگری کے نمایاں کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ویزے، ایلکس ہیلز، بین کٹنگ، لوئس گریگوری، ڈین لارنس، بین ڈنک، فیبین ایلن، فل سالٹ، حضرت اللہ زازئی، لیوک رائٹ، ثاقب محمود، رحمان اللہ گرباز، جانسن چارلس، سمت پٹیل، عفیف حسین اور محمود اللہ شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.